نئی دہلی/5مارچ(ایجنسی) پبلک سیکٹر کے بینکوں میں گھوٹالوں، کاویری آبی منیجمنٹ اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مسائل پر اپوزیشن ارکان نے آج پارلیمنٹ میں جم ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہو سکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
start;">بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن اپوزیشن جماعتوں نے بینک گھوٹالوں اور کاویری کے مسائل پر اور حزب اقتدار کی اتحادی تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس نے آندھرا پردیش کے مسئلے پر زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی ایک بار اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
اس سے دونوں ہی ایوانوں میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا۔