نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوگیا اور ایوان کی کارروائی دو مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بجٹ 2020-21 پر ہوئی بحث کا جواب دینے اور کرناٹک کے پاریوار اور تالاوار قبائلی فرقوں کو شیڈولڈ ٹرائب کی فہرست میں شامل
کرنے سے متعلق بل پر بحث اور اسے منظور کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی دو مارچ صبح گیارہ بج تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
ایوان کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔
اس کے اگلے دن یکم فروری کو بجٹ پیش کیا گیا۔