نئی دہلی/25جون(ایجنسی) بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی ایم پی نصرت جہاں منگل کو حلف لینے پارلیمنٹ پہنچی- اس دوران انہوں نے بنگالی میں حلف لیا- حلف لینے کے بعد نصرت جہاں نے بی جے پی ایم پی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے پیر چھو کر اشیرواد لیا-
پارلیمنٹ کے سیشن میں نصرت جہاں روایتی طریقے
میں نظر آئی، نصرت نے ماتھے پر سندور، ہاتھوں میں مہندی اور جوڑا پہنا ہوا تھا، بتادیں کہ انہوں نے حال ہی میں بزنسمین نکھیل جین سے ترکی میں شادی کی تھی، شادی کی وجہ سے نصرت لوک سبھا رکنیت کی حلف نہیں لے پائی- انہوں نے 20 جون کو اپنی شادی کی فوٹوز فینس کے ساتھ شیئر کی تھی، وہ ہندو-مذہبی روایت سے پھیرے لیتے نظر آئی-