the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا نے کانگریس کے سات اراکین کی معطلی فوری طور سے ختم کردی گئی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے کیبن میں آج ہوئی بین پارٹی میٹنگ کے بعد کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے ایوان کو خوشگوار طریقےسے چلانےمیں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور 5 مارچ کو معطل کئے گئے سات اراکین کی معطلی فوری طور سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے ایوان کو سہل طریقے سے چلانے کے اصول 374 (2) کے تحت کانگریس کے گورو گوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریا کوس،



بینی بہنان، منی کم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن کی معطلی واپس لینے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹوں سے پاس کردیا۔
مسٹربرلا 5 مارچ کے اس واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ آج ایوان میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے انہیں ذاتی طور پر تکلیف ہوئی تھی اور سبھی اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایوان کے مریادہ کم نہ ہو نہیں تو لوگوں کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائے گا۔ اپوزیشن کو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جس موضوع پر بحث اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ ان کا یہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.