: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ/25فروری(ایجنسی) ایس پی- بی ایس پی اتحاد نے یوپی سے باہر مدھیہ پردیش اتراکھنڈ میں بھی ایکساتھ لوک سبھا انتخابات لڑنےکا اعلان کیا ہے، اس کڑی میں اتراکھنڈ کی 5 لوک سبھا میں سے 1 سیٹ پر ایس پی اور 4 سیٹ پر بی ایس پی انتخاب لڑیے گی، اسی طرح مدھیہ پردیش کی
29 لوک سبھا سیٹوں میں سے 3 سیٹوں پر ایس پی اور بچی ہوئی سبھی 26 سیٹوں پر بی ایس پی انتخاب لڑیے گی، اگر لوک سبھا حلقوں کے بات کی جائے تو اتراکھنڈ کی پاڑی-گڈوال سیٹ ایس پی کے کوٹے میں آئی ہے، وہیں دوسری طرف مدھیہ پردیش کی بالاگھاٹ، ٹکمگڑھ " کھجوراہو سیٹ ایس پی کے کوٹے میں ہے.