: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وشاکھا پٹنم/8اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل کو ہوگی، آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سیٹ میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے، وشاکھاپٹنم پر فی الحال بی جے پی کا قبضہ ہے، بی جے پی نے اپنے موجودہ رکن پارلیمان Kambhampati Hari Babu کامبھاپتی ہری بابو کا ٹکٹ کاٹ کر ڈی پورندیشوری
کو میدان میں اتارا ہے، ہری بابو نے پہلے ہی یہ انتخاب لڑنے سے انکار کردیا تھا، بی جے پی کے سامنے اس سیٹ کو بچائے رکھنے کا چیلنج ہے، کانگریس نے رامانا کماری Ramana Kumari Pedada کو جبکہ ٹی ڈی پی نے ایم وی Sri Bharat سری بھرت کو ٹکٹ دیا ہے، وائی ایس آر کانگریس کی طرف سے M V V Satyanarayana ایم وی وی ستیا نارائن کو انتخابی میدان میں ہے-