: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 9 مئی (ذرائع) تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کو لے کر انتخابی مہم میں خوب جملے بازی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے امراوتی کی ایم پی نونیت رانا کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ نونیت رانا کے پولیس کو 15 سیکنڈ کے لیے ہٹانے کے بیان پر اویسی نے کہا کہ انہیں 1 گھنٹہ دیجیئے- نونیت رانا نے حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف 15 سیکنڈ لگیں گے۔ اب اویسی نے کہا ہے کہ میں مودی جی سے کہتا ہوں انہیں 15 سیکنڈ کا وقت دیں۔ آپ کیا کریں گے؟ چاہے 15 سیکنڈ دیجیئے، چاہے 1 گھنٹہ، ہم بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں تھوڑی انسانیت باقی ہے یا نہیں۔ اویسی نے کہا کہ انہیں کون روک رہا ہے... ہمیں بتاؤ کہ ہمیں کہاں آنا ہے، اور کیا کرنا ہے۔
کون ہے نونیت رانا؟
نونیت رانا بی جے پی کے رہنما اور امراوتی، مہاراشٹر سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
نونیت رانا ایک بار پھر امراوتی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ بی جے پی نے انہیں گجرات میں اسٹار کمپینر بھی بنایا ہے۔
نونیت رانا نے 5 مئی کو گجرات میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ جئے شری رام نہیں کہنا چاہتے وہ پاکستان جا سکتے ہیں، اگر وہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں جئے شری رام کہنا ہی ہوگا-
سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں نونیت رانا نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے قریب 33 ہزار ووٹوں سے شیوسینا کے امیدوار کو شکست دی