پریاگ راج: 02 فروری(ایجنسی) مملکتی وزیر نشریات منوج سنہا نے سنیچر کو کہا کہ اس مہینے کے آخر تک ملک کے سبھی پارلیمانی حلقوں میں پارسپورٹ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ مسٹر سنہا نے یہاں
میڈیا سنٹر میں کمبھ میلہ پر اسمارک ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کسی شہری کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے 50 کلو میٹر سے زیادہ دوری کی مسافت طے نہیں کرنی پڑے گی۔ ملک کے سبھی پارلیمانی حلقوں میں پاسپورٹ کیند ر بنائے جارہے ہیں ۔