the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کی کاروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
پریزائڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے وقفہ سوال کے بعد ایوان کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو مرحلوں میں چلنے والے اس سیشن کے دوران ایوان میں 114 فیصد کام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن 29 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند کی تقریر کے ساتھ شروع ہوا تھا اور 17 ویں لوک سبھا کے دیگر سیشن کی طرح بجٹ سیشن میں بھی بہت کام ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سیشن کے دوران ایوان کے 24 اجلاس ہوئے جو 132 گھنٹوں تک چلے۔ اس سیشن میں ایوان کا کام کاج 114 فیصد ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے کے سیشن میں 125 فیصد، دوسرے سیشن میں 115، تیسرے سیشن میں 117 فیصد اور چوتھے سیشن میں ریکارڈ 167 فیصد کام ہوا تھا۔
پریزائڈنگ آفیسر نے کہا،’ بجٹ سیشن میں مختلف موضوعات پر بحث



کے لیے ایوان 48 گھنٹے اور 23 منٹ تک چلا۔ سیشن کے پہلے مرحلے میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک پر 16 گھنٹے 58 منٹ تک بحث ہوئی اور اس میں 149 اراکین نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شکریہ کی تحریک کے جواب کے بعد ایوان نے شکریہ کی تحریک اتفاق رائے سے پاس کی‘۔
مسٹر مہتاب نے کہا کہ یکم فروری کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ پر 14 گھنٹے اور 42 منٹ تک بحث ہوئی جس میں کل 146 اراکین نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا،’سنہ 2021-22 کے لیے وزارت ریل، وزارت تعلیم اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتوں کے گرانٹس کے مطالبات پر ایوان میں بحث کی گئی۔ اس بحث میں کل 21 گھنٹے اور 43 منٹ کا وقت لگا۔ سنہ 2021-22 کے لیے مرکزی بجٹ سے متعلق باقی تمام وزارتوں کی بقایا گرانٹس کے مطالبات کو 17 مارچ 2021 کو ایوان کی منظوری کے لیے ایک ساتھ رکھا گیا اور انھیں منظور کرنے کے بعد متعلقہ (بجٹ) اختصاص کے بل کو پاس کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.