نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) گاندھی خاندان سے متعلق وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے متنازعہ بیان پر ناراض کانگریس کے اراکین کی ہنگامہ ئی کے سبب ایوان کو آج مسلسل تیسری بار ملتوی کرنی کرنی پڑی دو بار کے التوا کے بعد، شام پانچ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس کے ممبران راہداری میں آکر معافی مانگو،
معافی مانگو کے نعرے لگانے لگے ، اپوزیشن کی نشستوں پر ، نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو اپنی جگہ پر کھڑے تھے اور کچھ کہنا چاہتے تھے۔
پریزائیڈنگ اسپیکر محترمہ رما دیوی نے ، یہ منظر دیکھ کر ایک منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی ساڑھے پانچ بجے تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔