نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دارالحکومت میں كووڈ -19 کے بغیرعلامات والے مریضوں کے سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن میں کسی طر ح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔
کجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں بڑی تعداد میں ایسے مریض سامنے آ رہے ہیں جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں نظر نہیں آرہی۔ یہ تشویشناک صورت حال ہے اور یہ
بات ذہن میں رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی جائے گی۔ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت جو بھی حالات ہوں گے اس کے لیے موزوں فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو تشویش بڑھانےوالی بات ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھبراہٹ میں آنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی میں 736 افراد کی جانچ کی گئی اور اس میں سے 186 یعنی 25 فیصد ہیں، جو بہت زیادہ ہیں۔