اورنگ آباد، 28 مئی (یو این آئی) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یکم جون کے بعد کچھ اضلاع میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کی پابندی میں آہستہ آہستہ نرمی برتنے کی ہدایت دی ہے وزیر اعلی کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو دیر گئے کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے وبا کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے ، لیکن
مریضوں کی تعداد 10 سے 15 اضلاع میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے میوکرومائکوسس (بلیک فنگس) کے خطرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا مرکزی حکومت نے کوڈ کنٹینمنٹ رہنما خطوط کو 30 جون تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ اس میں ، ریاستوں اور مرکز کے علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی صورتحال کے مطابق مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی دیں۔