حیدرآباد،15جون(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں لاک ڈاون کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا 60افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر ان کی کونسلنگ کی۔
کل شب فلک نما پولیس نے فلک نما
پولیس اسٹیشن کے حدود کے تیگل کنٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آپریشن چبوترہ چلایا۔
پولیس نے اس آپریشن کے حصہ کے طورپر 60نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جو لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی کررہے تھے۔