نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران پوری تنخواہ دینے کے معاملے میں آجروں ملازمین کے درمیان باہمی بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے 29 مارچ کے حکم کی آئین سازی پر حلف نامہ داخل کرنے کا جمعہ کو
حکم دیا۔
عدالت نے اس دوران آجروں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا اپنا حکم جاری رکھا۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت 29 مارچ کو حکم کی صداقت پرحلف نامہ داخل کرے۔