حیدرآباد3جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائرکٹر ڈاکٹرسرینواس راو نے تلنگانہ میں جنوری میں لاک ڈاون کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیا اور کہا کہ ہم نے کورونا کی دولہروں کے
دوران کئی باتیں سیکھی ہیں۔
ریاست میں دولہروں کے دوران لاک ڈاون اور نائٹ کرفیو بھی نافذ کیاگیا تھا۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔