حیدرآباد،20مئی(یواین آئی) تلنگانہ بھر میں آج نویں دن لاک ڈاون جاری ہے۔
گذشتہ روز ڈی جی پی مہیندرریڈی کی ہدایت کے بعد آج سے لاک ڈاون میں سختی کی جارہی ہے۔
لاک ڈاون
میں نرمی کے اوقات میں تمام زونس کے پولیس کے سینئر عہدیدارصورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے اور اس بات کو یقینی بنایاگیا کہ کوویڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجائے۔