حیدرآباد23مارچ(یواین آئی)تلنگانہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک دکانوں اور دیگر سرگرمیوں کو مکمل بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج سے 31 مارچ تک شام 7 بجے سے صبح 6
بجے تک کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں رہے گی اور کوئی بھی دکان کھلی نہیں رہے گی۔
دن کے وقت سبزی، دودھ، کرانہ سامان کی خریدی کے لئے خاندان کے ایک شخص کو باہر آنے کی اجازت رہے گی۔
گاڑی پر ایک شخص سے زائد افراد کو گھومنے کی اجازت نہیں رہے گی۔