حیدرآباد23مارچ(یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاون سے بعض تجارتی اداروں کو مستثنی قراردیاگیا ہے جبکہ بعض اداروں کو بند رکھنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔
لاک ڈاون میں کھلے تجارتی ادارے
بینکس، اے ٹی ایمس،دواساز یونٹس،غذائی اشیا سے متعلق یونٹس،ڈیری یونٹس،چارہ کے یونٹس،پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا،آئی ٹی،ای ٹی ایزبشمول ٹیلی کام،ڈاک،انٹرنیٹ خدمات،ای کامرس یعنی اہم اشیا بشمول غذائی،دوائی اشیا و طبی آلات کی فراہی،غذائی اشیا کی
فروخت،دودھ،بریڈ،پھل،سبزی،انڈے،گوشت،اسپتال،دواوں کی دکانات،آپٹیکل اسٹورس،پٹرول پمپس،ایل پی جی گیس،تیل کی ایجنسیز،ان کے گودام،ان کی منتقلی سے متعلق سرگرمیاں،تمام سیکوریٹی خدمات بشمول پرائیویٹ ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات،مرکزی،ریاستی حکومت کے محکمہ جات،دفاتر
ایسے ادارے یا خدمات جو بند رہیں گی۔
تمام تعلیمی ادارے،تعلیمی سرگرمیاں بشمول جانچ کاکام،آنگن واڑی مراکز،تمام دکانات،تجارتی ادارے،دفاتر،فیکٹریز،ورکشاپس،گودام،تمام عوامی ٹرانسپورٹ خدمات بشمول آرٹی سی بسیں،سٹ ون،حیدرآباد میٹرو،ٹیکسی،آٹورکشاوغیرہ۔