حیدرآباد،26مئی(یواین آئی) تلنگانہ حکومت 30 مئی کو لاک ڈاؤن میں توسیع یا ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے والی ہے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اتوار 30،مئی کو کابینہ کا اجلاس منعقد
کرنے والے ہیں۔
دوپہرمیں وزیراعلی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے یا ختم کرنے سے متعلق کابینی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔