حیدرآباد،19 اپریل(ذرائع) تلنگنہ میں بھی جلد ہی ریاست حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن یا کرفیو جیسا سخت فیصلہ کورونا سے نمٹنے کے لیے لاگو کیا جاسکتا ہے-
پیر کو ریاست کی ہائی کورٹ نے ایک عرضی کی سنوائی کرتے ہوئے حکومت کو 48 گھنٹے میں کوئی فیصلہ لینے کا حکم دیا ہے-
کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ
اگلے 48 گھنٹوں میں ریاست میں لاک ڈاؤن یا پھر کرفیو لگانے کا فیصلہ کریں تاکہ کورونا کے بحران سے نمٹا جاسکے-
کورٹ کے اس حکم کے بعد ریاست میں کسی سخت فیصلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں-
حالانکہ اس پر فیصلہ ریاستی حکومت کو ہی لینا ہے- ایسے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو لگانا طے ہوگیا ہے-