حیدرآباد25مارچ(یواین آئی)تلنگانہ اور آندھراپردیش میں جاری لاک ڈاون کا اثر تلگو نئے سال اگادی کے تہوار پر بھی پڑا۔
یہ تہوار جو ہرسال ر وایتی جوش و خروش سے منایا جاتا
تھا،اس مرتبہ لاک ڈاون کی وجہ سے مناسب طورپر نہیں منایاگیا۔
یہ تہوار جنوبی ہند کی ان دو بڑی اور تلگوزبان بولنے والی ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے اہم تہواروں میں شمار کیاجاتا ہے۔