پڈوچیری ، 8 جون (یو این آئی) مرکزکے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھایا گیا ہے جس میں مزید نرمی کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پیر کی دیر رات یہاں
جاری سرکاری حکم کے مطابق منگل کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شراب اور تاڑی کی دکانوں سمیت تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ٹیکسیاں ، آٹورکشا اور بسی بھی چلیں گی اور ساحل سمندر بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔