نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر 74 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ اس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 415 ہوگئی ہے جبکہ سات لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے اور اس بیماری کی وبا کو روکنے کے لئے حکومت نے 19 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے پیر کو یہاں ایک نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ سبھی ریاستی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کا سختی سے پیروی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں اور جو بھی اس کی
خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی ریاستوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں ایسے خاص اسپتال قائم کریں جس میں کرونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے۔
انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے بتایا کہ کرونا کی جانچ کے لئے نجی شعبہ کی لیبس کو منظوری دینے کے ساتھ ہی دو اے سی لیبس کے کٹس کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈسٹلیریز کمپنی کو سینیٹائزر بنانے کے لئے خام مال ایتھونال فراہم کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔