سمستی پور 24 مارچ ( یواین آئی) کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بہار میں جاری لاک ڈاﺅن کو سمستی پور ضلع میں بھی سختی سے نافذ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ضلع کی سبھی سرحدوں کو سیل کر دیا اور شدید جانچ مہم شروع کر دی ہے ۔
ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ورون کمار مشرا نے آج یہاں بتایاکہ ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کیلئے ضلع ہیڈکوارٹر سمیت مختلف مقاما ت پر جوڈیشیل مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس کو تعینات کیا
گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔
مسٹر مشرانے بتایاکہ ضلع میں گذشتہ پندرہ دنوں کے اندر دوسری ریاستوں سے یا بیرون ملک سے آئے لوگوں کی اطلاع کیلئے کووڈ19 کے نام سے ایک خصوصی کنٹرول روم بنایا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے جس پر عام لوگ اور عوامی نمائندہ کورونا وائرس انفیکشن سے متعلق جانکاری دے سکتے ہیں۔ یہ نمبر۔ 10406274, 222331, 222334, 222335, 222336, 222337 اور 222338 ہیں۔