حیدرآباد،31مئی(یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے گذشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد آج ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں عوام کی بڑی تعداد نرمی کے اوقات دو بجے دن
تک بازاروں میں دیکھی گئی۔
دکانات، تجارتی ادارے کھلے رہے اس دوران چہل پہل اور مختلف سرگرمیاں دیکھی گئیں۔
عوام جو نرمی کے محدود اوقات کی وجہ سے فکر مند تھے نے اس میں اضافہ کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔