سری نگر، 7 اگست (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
جمعے کے صبح شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ اور بارہمولہ کے بونیار سیکٹروں
اور جموں کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں پر اندھا دھند گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔