نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ در و پری مرمو نے جگر کو جسم کا حفاظتی محافظ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ملک میں جگر سے متعلق صحت کے مسائل سنگین ہیں اور ان کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہونے والی بیماریاں باعث تشویش ہیں۔
|
آج یہاں انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جگر ہمارے جسم کا حفاظتی محافظ ہے۔