the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،26 اکتوبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زراعت کے سلسلے میں تین قوانین کے احتجاج میں پنجاب کے کسانوں کے غصے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پیر کو وزیراعظم نریندرمودی کو صلاح دی کہ انہیں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی بات سننی چاہئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں نے دسہرے کے موقع پر اتوار کو وزیراعظم کے پتلے جلاکر اپنے غصے کا اظہار کیا اور یہ حالات جمہوریت کےلئے اچھے نہیں ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’یہ پورے پنجاب میں جو کل ہوا۔یہ تکلیف دہ ہے کہ پنجاب میں وزیراعظم کے تئیں لوگوں میں اتنا غصہ ہے۔ یہ



بہت خطرناک ہے اور ہمارے ملک کےلئے اس طرح کے حالات اچھے نہیں ہیں۔وزیراعظم کو لوگوں سے مل کر ان کی بات سننی چاہئے اور جلد از جلد ان کے مسئلوں پر توجہ دینی چاہئے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے آج ایک اخبار میں شائع خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسان یونین کی قیادت میں حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس کسانوں سے متعلق تینوں قانونوں کے احتجاج میں دسہرے پر ریاست میں کل جگہ جگہ مسٹر مودی، صنعت کار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے پتلے پھونکے گئے۔ خبر کے مطابق کسانوں نے کہا ہے کہ اگر ان قانونوں کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تو پنجاب میں تحریک اور تیز کی جائےگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.