: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کو آدھار کارڈ سے جوڑنے پر جلد تکنیکی مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دونوں کارڈ کو جوڑنے کا کام آئین، عوامی نمائندگی قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دفعات کے مطابق کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں منگل کو دارالحکومت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ کی صدارت چیف الیکشن کمشنر گیا نیش کمار نے کی اور اس میں
الیکشن کمشنر ز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹرو و یک جوشی کے ساتھ مرکزی محکموں کے داخلہ ، قانون ساز محکمہ ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی )، آدھار کارڈ جاری کرنے والی ایجنسی اور الیکشن کمیشن کے تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "ملک کے آئین کے آرٹیکل 326 کے مطابق ووٹ دینے کا حق صرف ہندوستان کے شہری کو دیا جا سکتا ہے ، آدھار کارڈ شخص کی شناخت قائم کرتا ہے۔