حیدرآباد،22مئی(یواین آئی) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے واضح کیا ہے کہ23مئی سے مال بردار گاڑیوں کو 9بجے شب سے اگلے دن صبح 8بجے تک ہی حیدرآباد میں چلائے جانے کی اجازت رہے گی اور 10بجے دن سے 9بجے شب تک کسی بھی مال بردار گاڑی کو اجازت
نہیں رہے گی۔
انہوں نے اس خصوص میں جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ صرف آکسیجن اور گھریلو گیس سلنڈرس لے جانے والی گاڑیوں،آکسیجن ٹینکرس اور طبی آلات لے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پانی کے ٹینکرس کو ہی لاک ڈاون کے عرصہ کے دوران اجازت رہے گی۔