: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرناٹک، 28 نومبر (ذرائع) کرناٹک کی منی پال یونیورسٹی کے ایک استاد کو کلاس میں ایک مسلمان طالب علم کو ’دہشت گرد‘ کہنے پر معطل کر دیا گیا۔ ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ "سر یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ آپ مجھے دہشت گرد نہیں کہہ سکتے۔ کیا آپ اپنے بیٹے سے بات کریں گے؟" پروفیسر نے مبینہ طور پر طالب
علم سے انکا پوچھا تھا اور ایک مسلم نام سن کر بولے، او، تم قصاب کی طرح ہو، 26/11 کے ممبئی حملوں کے بعد زندہ پکڑے جانے والے واحد پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو 2012 میں مار دیا گیا تھا، شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں، طالب علم کو پروفیسر سے آمنا سامنا اور دہشت گرد کے ساتھ موازنہ کرکے اپنے مذہب کو بدنام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے-