: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر خزانہ آتشی مارلینا نے جمعہ کو کہا کہ کیجریوال حکومت کے کام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، اس کے باوجود گزشتہ ایک سال میں دہلی کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے دہلی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا
ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی کیجریوال حکومت کا بجٹ منافع بخش رہا ہے جمعہ کو دہلی اسمبلی میں اقتصادی سروے 2023-24 پیش کرتے ہوئے، محترمہ آتشی نے کہا کہ کچھ عرصے سے جب ایوان کا اجلاس جاری ہے، ہم ہر روز اس مسئلے پر بحث کر رہے ہیں کہ جل بورڈ کا کام کس طرح ہوتا ہے۔