سری نگر، 23 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام پہنچے اور وہاں احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں نے اپنے مسائل ایل جی کے سامنے رکھیں ۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام گئے اور وہاں پر پنڈت کالونی میں احتجاج پر بیٹھے ملازمین کے ساتھ بات چیت
کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے کافی دیر تک کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ گفت وشنید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ ایل جی کی کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے۔
بتادیں کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت مسلسل تیرہ روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں تبدیل کیا جائے۔