the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر کیا ہے۔
فوج کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بدھ کو اعلان کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے نئے فورس کمانڈر ہوں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم کولیفٹیننٹ جنرل شیلیش تنکر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل تنکر کی پوری لگن کے ساتھ ذمہ داری اداکرنے



کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ان کی گرانقدر خدمات پر اظہار تشکر کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم نے ہندوستانی فوج میں 36 سال کی ممتاز خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں انہوں نے فوج میں آپریشنز اور تیاریوں سے متعلق یونٹ کے سربراہ کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔ وہ فوج میں کئی دیگر اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ویتنام، لاؤس اور کمبوڈیا میں ہندوستان کے دفاعی اتاشی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سیرالیون میں اقوام متحدہ مشن میں اسٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.