: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 9 مئی ( یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال حکومت پر مختلف ریاستوں میں درماندہ ریاستی مزدوروں کی واپسی کا بندوبست کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اس معاملے میں تعاون کرنے کو کہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ نے محترمہ بنرجی کو ایک مکتوب ارسال کر کے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں درماند ہ مغربی بنگال کے مزدور اپنی آبائی ریاست جانے کے لئے بے چین اور پریشان ہیں ۔ مرکزی حکومت درماندہ مہاجر مزدوروں کی ان کے گھر جانے میں مدد کر رہی ہے لیکن اسے مغربی بنگال حکومت سے حمایت نہیں مل
رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اب تک مختلف ریاستوں کے دو لاکھ سے زائد مہاجر مزدوروں کی ان کی ریاست میں جانے میں مدد کی ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت ٹرینوں کے ریاست میں آنے سے متعلق عمل میں تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ یہ مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ اس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔رپورٹوں میں بھی کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے مزدور مختلف ریاستوں میں انتظامیہ کے لئے بھی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں اور ان ریاستوں نے مرکزی حکومت سے انہیں ان کی ریاستوں میں بھیجنے میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔