حیدرآباد9دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے وزیراعظم نریندر مودی کو موسومہ مکتوب میں سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے سنگ بنیاد پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس
پروجیکٹ میں کافی تاخیر ہوئی ہے،قومی دارالحکومت میں موجودہ سرکاری ڈھانچہ ناکافی ہے اورماضی کی نوآبادیات سے جڑا ہے۔
نیا سنٹرل وسٹا پروجیکٹ خود اعتمادی،وقار،بھروسہ اورمستحکم ہندوستان کی علامت ہوگا۔