the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے باشندوں سے عدم تغذیہ سے آزاد ہندوستان بنانے کا عزم کرنے اور اس سمت میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
تیسرے قومی تغذیہ کے مہینے کے موقع پر مسٹر شاہ نے اپنا پیغام ٹویٹ کرتے ہوئےکہا،’بچوں، حاملہ خواتین، اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے حسب ضرورت تغذیہ ہمیشہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔ 2018 میں شروع کی گئی تغذیہ مہم ملک سے عدم تغذیہ کو مضبوطی سے ختم کرنے میں ایک بے مثال کردار ادا کر



رہی ہے‘۔
ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’تغذیہ ماہ 2020 کے دوران مودی حکومت پورے ملک میں عدم تغذیہ کے شکار بچوں کے مکمل تغذیہ کے لیے زبردست مہم چلائے گی۔ آئیے! ہم سب مل کر اس پروگرام کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کرکے ہندوستان کو عدم تغذیہ سے آزاد بنانے کا حلف لیں‘۔
رواں ماہ تیسرا تغذیہ ماہ منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان، بچوں اور خواتین میں عدم تغذیہ دور کرنے کے لیے عوامی حصہ داری کو فروغ دینے کے ساتھ ہی سبھی کے لیے بہتر صحت اور تغذیہ۔اناج یقینی بنانا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.