کلکتہ ، 2 فروری(یواین آئی) تری پوری کے وزیر اعلیٰ مانک سرکار نے آج بنگال کے عوام سے تری پوری کی غلطی نہیں دہرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ سے سبق سیکھیں کہ وہاں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد پوری ریاست کو شمشان گھاٹ میں تبدیل کردیا ہے۔
مانک سرکار نے کہا کہ بنگال کے عوام تری پورہ سے
سبق سیکھیں کہ آج تری پورہ کے لوگ افسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ کیوں دیا ۔
بردوان ضلع میں سی پی ایم کی زرعی ایکٹ کے خلاف ٹریکٹر جلوس میں شرکت کے بعد جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے مانک سرکار نے کہا کہ تری پورہ کے عوام نے بائیں بازوں کی حکومت کا خاتمہ کرکے بی جے پی کو اقتدار میں لائی تھی ۔