حیدرآباد، 18/ جنوری(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کی دیوار پھاند کر کل شب ایک تیندوا ایرپورٹ کے احاطہ میں داخل ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد یہ تیندوا وہاں سے چلاگیا۔
ایرپورٹ سے
متصل جنگل کا علاقہ ہے جہاں سے یہ جنگلی جانور ایرپورٹ کے احاطہ میں داخل ہوا۔
ایرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں اس کی فوٹیج قید ہوگئی جس میں اس کوتاروں سے لگی ایرپورٹ کی دیوار پھاندتا ہوا دکھایاگیا ہے۔