: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی؛ 24 ستمبر (یو این آئی ) 10ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کانفرنس کا آج اختتام ہوا، جو 23 ستمبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شروع ہوئی تھی لوک سبھا کے اسپیکر شری اوم برلا نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی، جو سی پی اے انڈیا ریجن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مسٹر برلا نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں ہنگامہ آرائی اور تلخی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر پریزائیڈنگ افسروں کے ساتھ وقتا فوقتا تبادلہ خیال کیا جاتا رہا ہے اور پریزائیڈنگ
افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی و قار اور شائستگی کے ساتھ اور ہندوستانی اقدار اور معیارات کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان کی روایات اور نظام فطرت میں ہندوستانی ہونے چاہئیں اور پالیسیوں اور قوانین کو ہندوستانیت کے جذبے کو مضبوط کرنا چاہئے تاکہ ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔ مسٹر بر لانے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہر کوئی ایوان میں شرکت کرے اور حکومت کی پالیسیوں اور