بیروت، 27 فروری (رائٹر) لبنان کے وزیر اعظم سعدالحریری جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم کے پریس دفتر کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نجار الالولا نے مسٹر حریری کو
سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔
مسٹر حریری نے آج بیروت میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب کا اہم مقصد لبنان کی مکمل آزادی ہے۔