: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلور و، 10 دسمبر (یو این آئی) کر ناٹک اور ہندوستان کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کا منگل کو 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا جدید بنگلورو کے معمار سمجھے جانے والے کرشنا نے کچھ عرصے تک صحت
کے مسائل سے لڑنے کے بعد آج صبح 2:45بجے اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی ہندوستانی سیاست میں ایک بلند پایہ شخصیت، کرشناک کئی دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیر ئیر رہا، جو تاریخی کامیابیوں اور حکمرانی کے لیے ایک بصیرت مندانہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔