حیدر آباد ، 08 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر پسماندہ طبقے (اوبی سی ) مورچہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کے۔
لکشمن نے جمعہ کو کانگریس کی قیادت والی حکومت پر ذات پات کی مردم شماری شروع کرنے پر تنقید کی اور
اسے ایک سیاسی اقدام قرار دیا جس کا مقصد پسماندہ طبقات (بی سی ) کو راغب کرنا ہے۔
ڈاکٹر لکشمن۔ من نے آج نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی دف دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کے پاس پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کا طویل ریکارڈ ہے۔