حیدرآباد 15 فروری (یو این آئی) بی جے پی کے راجیہ سبھار کن، پارلیمانی بورڈ کے رکن اور او بی سی مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی لا
علمی کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
سدی پیٹ ضلع کے دورہ کے دوران، لکشمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کسی ایک طبقہ یا سماج سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ وہ سب ہی عوام کے لیڈر ہیں اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں۔