نئی دہلی ، 8 جولائی (یو این آئی) ملک کے نئے وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو کہا کہ وزیر قانون و انصاف کی حیثیت سے ان کے سامنے چیلنجز اور مواقع موجود ہیں مسٹر رجیجو نے صبح 11.30 بجے وزارت قانون و انصاف کی ذمہ داری سنبھالی ، جہاں انہیں عہدیداروں نے استقبال کیا اس موقع پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں ،مسٹر رجیجو نے کہا کہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پر اعتماد کیا ہے اور اس وزارت کی ذمہ داری دی ہے اور وہ اس اعتماد پر قائم رہنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ، "بحیثیت وزیر ، ان کے سامنے بہت سارے چیلنجز ہیں اور خود کو ثابت کرنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ وہ ہر چیلنج پر قابو پانے اور عزم اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کریں گے۔