مرشدآباد 11 فروری (یواین آئی) وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ دیگر ریاستوں کی بنسبت یہاں امن امان کی صورت حال بہت بہتر ہے۔
محترمہ بنرجی مالدا سے لوٹنے کے دوران مرشدآباد میں تھوڑی دیر کے لئے ٹھہری تھیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرشدآباد میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب سب کچھ قابو میں ہے۔
وزیراعلیٰ نے مغربی بنگال میں
وزیرداخلہ امت شاہ کے دورے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اپنے سیاسی پروگرام کے پیش نظر ریاست کا سفرکرسکتا ہے۔
محترمہ بنرجی نے کولکاتہ لوٹنے سے قبل مرشدآباد کے ضلع مجسٹریٹ جگدیش پرسادمینا، ایس پی کے سبری راج کمار، جنگی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس پی) وائی رگھوبنشی، مرشد آباد رینج کے ڈی آئی جی سنیل چودھری اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔