سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے بارہ مولہ میں سلامتی دستوں نے تین نوجوانوں کی موت کے ذمہ دار لشکر طیبہ کے انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے کل دیر رات تلاشی مہم شروع کی ۔
پولیس ترجمان نے آج صبح کہا ابتدائی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اموات کے پیچھے لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے۔ اس معاملے ایک پاکستانی اور دو مقامی انتہاپسندوں کے شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔
ترجمان نے کہا ہم نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ سرکاری
ذرائع نے کہا کہ سلامتی دستوں نے حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے کل رات کئی مقامات پر تلاشی مہم شروع کی۔
واضح رہے کہ کل دیر شام تین نوجوانوں کو بارہ مولہ کے پرانے شہر کی اقبال مارکیٹ میں بندوق برداروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت اصغر شیخ، حسیب خان اور آصف شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ان نوجوانو ں کو بہت قریب سے گولی ماری گئی ہے۔
یواین آئی۔ ایم جے۔