the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی9،مئی(یو این آئی)نئی دہلی کے امریکی سفارت خانہ کے شعبہ عوامی امور کے تحت آنے والے پریس آفس کے سہ ماہی جریدہ اسپَین کی اردو ویب سائٹ کا اجرا عمل میں آیا اردو اسپَین کی نئی ویب سائٹ امریکہ ہند تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کے موقع پر لانچ کی گئی نئی ویب سائٹ میں روایتی طور پر شامل گوشوں کے علاوہ بعض نئے گوشوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جیسے کاروبار کے سیکشن میں سرمایہ کاری کے عنوان سے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ امریکہ ۔ہند تعلقات کا ایک علاحدہ سیکشن شامل کیا گیا ہے۔امریکہ کے بارے میں سیکشن میں کئی نئی چیزیں جیسے امریکی ثقافت، امریکی تاریخ، سفر اور امریکی حکومت کی پالیسی کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ماحولیات ، تارکین وطن سیکشن بھی بنائے گئے ہیں۔ تارکین وطن کے



سیکشن میں ہند۔ امریکیوں کی حصولیابیوں سے متعلق مضامین شامل کیے گئے ہیں ،جب کہ ثقافت کے سیکشن میں فن، تفریح اور ادب ذیلی سیکشن کے طور پر شامل ہیں۔سائنس کے سکیشن میں توانائی ، خلا اور ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔ان سب کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق بھی ایک سیکشن بنایا گیا ہے۔
اردو اسپَین کے ایڈیٹر ڈاکٹر سلیمان اختر نے بتایا کہ اسی کے ساتھ سفارت خانہ کی جانب سے قارئین کو بھیجے جانے والے برقی جریدےکو بھی نئے رنگ و روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ویب سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو مضامین پڑھنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ ان کے علاوہ اردو اسپَین کے تازہ ترین اور سابق شماروں کو بھی از سر نو قارئین کے لیے پیش کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.