لکھنؤ:08فروری(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے کسانوں کو آئندہ پانچ سالوں تک مفت بجلی دینے کے انتخابی وعدے کے ساتھ منگل کو اپنا انتخابی منشور’لوک کلیان سنکلپ پتر2022‘ جاری کردیا وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ یہاں سنکلپ پتر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سال میں سبھی کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت بجلی دستیاب کرائیں گے۔
ساتھ ہی پانچ ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات والے وزیر اعلی زرعی سینچائی اسکیم بھی بی جے پی حکومت بننے پرشروع کی جائے گی۔اس کے تحت سبھی چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لئے بورویل، ٹیوب ویل، تالاب اور ٹینک تعمیر کے لئے
گرانٹ دی جائے گی۔
اس موقع پر مسٹر شاہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور کا نام بہت سوچ سمجھ کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے وعدوں کا انتخابی اعلان کرنا اہم منشی نہیں ہے۔ بلکہ اترپردیش کو ملک کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر شاہی نے کہا کہ سابق سنکلپ پتر کے سبھی اہم سنکلپوں کو پانچ سال میں یوگی حکومت نے پورا کیا ہے۔ ان میں اترپردیش کو جرائم سے پاک کرنے کے عزم کااظہار بھی شامل ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا’ بی جے پی نے سال 2017 میں 212 سنکلپ لئے تھے۔ ان میں 96فیصدی سنکلپ پورے ہوچکے ہیں۔ اب ہم نئے عزائم کے ساتھ اترپردیش میں عوام کے درمیان جارہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ عوام ان سنکلپوں کو صحیح کرنے کا پھر سے بی جے پی کو موقع دیں گے۔