نئی دہلی، 3اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے بھائی بہن کے مقدس رشتے کی علامت رکشا بندھن پر آواز کی ملکہ لتامنگیشکر کے جذباتی پیغام کو حوصلہ افزائی اور توانائی دینے والا قرار دیتے ہوئے بھگوان سے ان کی صحت مند طویل عمر کی خواہش کی ہے۔
آواز کی ملکہ نے رکشا بندھن
کے موقع پر پیر کو مسٹر مودی کو بھیجے پیغام میں کہا کہ ’نمسکار، عزت ماب وزیراعظم نریندر بھائی، آپ کے لئے
میری یہ راکھی‘۔
مسٹر مودی نے اس کے جواب میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ لتا دیدی، رکشابندھن کے اس مقدس موقع پر آپ کا یہ جذباتی پیغام حوصلہ بڑھانے والا اور توانائی دینے والا ہے۔